(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے جنوب ایشیائی تنظیم برائےعلاقائی تعاون (سارک) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے نومبر میں پاکستان جانے کے تعلق سے آج ہندستانی سفارتی گلیاروں میں مختلف سر سنائی دیئے۔
پاکستان میں ہندستانی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کل کراچی میں
کہا تھا کہ مسٹر مودی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد آ سکتے ہیں۔
اس خبر کے پاکستانی میڈیا میں نمایاں طور پر شائع ہونے کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ ایسے دورے کے بارے میں اتنے دن پہلے فیصلے نہیں ہوتے اور نہ ہی اسکا اعلان کیا جاتا ہے۔